ایرانی ڈیل سے ٹرمپ کی علیحدگی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، فرانسیسی صدر

امریکی علیحدگی سے مسائل کی بوری کھل سکتی ہے،یقین ہے امریکی صدر جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں،انٹرویو

پیر 7 مئی 2018 12:08

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء)فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے متنبہ کیا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل سے اگر ٹرمپ نے دستبرداری اختیار کی تو یہ کسی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ماکروں نے کہا کہ امریکی علیحدگی سے مسائل کی بوری کھل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی صدر جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں۔ امریکی دورے پر ماکروں نے امریکی صدر سے کہا تھا کہ وہ ڈیل سے علیحدگی مت اختیار کریں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہ مئی کو اس کا فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی اختیار کی جائے۔ اس مناسبت سے ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :