ولادیمیر پوٹن نے چوتھی مرتبہ بطور صدر حلف اٹھا لیا

پیر 7 مئی 2018 16:00

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پیر کو چوتھی مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اس موقع پر پوٹن کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف اپنے وطن کی خوشحالی اور استحکام ہے۔

(جاری ہے)

دو ماہ قبل ہونے انتخابات میں انہوں نے ریکارڈ 76.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کی تقریب حلف برداری میں قریب پانچ ہزار مہمان مدعو تھے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن گزشتہ اٹھارہ برسوں سے اقتدار میں ہیں۔قبل ازیں وہ روسی ساختہ صدارتی لیموزین میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے۔انہوں نے مخلصانہ حمایت پر روسی شہریوںکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :