دنیا کا وہ واحد اسلامی ملک جہاں رمضان کا آغاز 17 مئی کو نہیں ہوگا

99 فیصد عرب و مسلم ممالک میں پہلا روزہ جمعرات17مئی کو ہوگا،سعودی ماہرفلکیات ترکی واحد ملک ہے جہاں پہلا روزہ16مئی بروزبد ھ کو رکھا جائیگا،بین الاقوامی فلکیاتی مرکز

پیر 7 مئی 2018 16:42

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء) ماہرین فلکیات نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ 99فیصد عرب و مسلم ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات 17مئی کو ہوگا۔ سعودی عرب بھی ان ممالک میں شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات نے کہاکہ ترکی واحد ملک ہے جہاں پہلا روزہ16مئی بد ھ کو رکھا جائیگا۔ ترکی نے اسکا اعلان نہیں کیا البتہ ترکی کے کیلنڈر میں یکم رمضان 16مئی تحریر ہے۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد عودة نے واضح کیا کہ سعودی عرب، مصر، مراکش اوراردن سمیت بیشتر عرب و مسلم ممالک 17مئی جمعرات کو پہلے روزے کا اعلان کرینگے۔ سلطنت عمان یہ کام انجام دے چکی ہے۔