دو سالہ بیٹی کواٹھا کر سڑک پر پٹخنے والی جرمن ماں گرفتار،عدالت میں پیشی

عدالت نے 32 سالہ ماں کو اقدام قتل کی دفعات کے تحت تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا

پیر 7 مئی 2018 16:42

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء) جرمنی میں ماں نے اپنی دو سالہ بیٹی کو فٹ پاتھ سے اٴْٹھا کر سڑک پر پٹخ دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے جنوبی صوبے باڈن ورٹمبرگ میں اپنی بیٹی کے ہمراہ چلنے والی ماں نے اچانک غصے میں آکر دو سالہ بیٹی کو اٴْٹھا کر سڑک پر پٹخ دیا جس کی وجہ سے بچی کے سر پر چوٹیں آئیں۔

بچی کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کے پولیس نے ماں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے 32 سالہ ماں کو اقدام قتل کی دفعات کے تحت تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بنیاد پر تفتیش کر رہے ہیں۔ خاتون نے ایک سپر مارکیٹ کے سامنے اپنی بیٹی کو ہوا میں اچھالتے ہوئے سڑک پر پٹخ دیا تھا۔ بظاہر لگتا ہے یہ عمل طیش میں آکر کیا گیا ہے۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جہاں واقعہ پیش آیا خوش قسمتی سے وہاں ٹریفک نہایت کم تھا جس کی وجہ سے بچی محفوظ رہی تاہم سڑک پر سر لگنے کے باعث بچی کو گہرے زخم آئے ہیں۔ بچی اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کے دماغ کا سی ٹی اسکین کیا جا رہا ہے۔