عرب بہار کے بعد پہلے علاقائی انتخابات،اسلامی جماعت النہضہ کی برتری

انتخابات میں ٹرن آؤٹ 33.7 فیصد،جانب سیکولر جماعت نداء نے انتخابی عمل مکمل ہونے سے قبل ہی دھاندلی کے الزامات

منگل 8 مئی 2018 11:50

تیونس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء)تیونس میں 2011 کی عرب بہار کے بعد پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ان انتخابات میں قدامت پسند اسلامی جماعت حرکت النہضہ نے برتری حاصل کر لی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق علاقائی انتخابات کا انعقادعرب بہار کے بعد ہونے والے ان پہلے بلدیاتی انتخابات میں عوام کی دلچسپی کم رہی، جس کا اظہار 33.7 فیصد ٹرن آؤٹ کی صورت میں بھی دکھائی دیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی نتائج کے مطابق تیونس کے علاقائی انتخابات میں فلسفی اور مبلغ راشد الغنوشی کی جماعت حرکت النہضہ نے 27.5 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ دوسری جانب ملک میں اس وقت برسر اور اقتدار تیونسی صدر بیجی قائد ایسبسی کی سیکولر جماعت نداء 22.5 فیصد ووٹ حاصل کر پائی۔ان انتخابات میں ٹرن آؤٹ 33.7 فیصد رہا۔ حکام نے ملکی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو بھی گزشتہ ہفتے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی تھی اور ان میں ووٹ ڈالنے کی شرح صرف بارہ فیصد رہی تھی۔دوسری جانب سیکولر جماعت نداء نے انتخابی عمل مکمل ہونے سے قبل ہی اپنے فیس بٴْک پیج پر جاری کردہ پیغام میں ان انتخابات میں بے قاعدگیوں کی شکایت بھی کی۔