شمالی کوریا کے صدر جنوبی کوریا کے دورے کے بعد اب اچانک کس ملک کے دورے پر جاپہنچے

شمالی کوریا کے رہنما اچانک چین پہنچے،چینی صدر سے مختصر مذاکرات، کم جونگ ان کی آمد پر دالیان کا ہوائی اڈا عام پروازوں کیلئے پانچ گھنٹے تک بندرہا، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ،ہوائی اڈے کو جانیوالی سڑکیں اور گلیاں بھی بند

منگل 8 مئی 2018 23:47

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پھنگ سے بات چیت کرنے کیلئے چین کے صوبے لیائوننگ پہنچے ۔یہ ملاقات امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان متوقع ملاقات کے پس منظر میں ہوئی ۔ شمالی کوریا کے امور کے بارے میں باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی کورین رہنما کی آمد پر دالیان کا ہوائی اڈا عام لوگوں کیلئے صبح8بجے سے 1بجے تک بند کردیا گیا تھا اور اس کی ارد گرد کی سڑکیں بھی بند کردی گئی تھیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایئر کاریو کا طیارہ شمالی کوریا سے یہاں پہنچا تھاجبکہ معمول کے مطابق شمالی کوریا سے دالیان کیلئے کوئی پرواز نہیں آتی ۔ طیارے کی آمد سے شہریوں نے اس بات کا اندازہ لگایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم اس طیارے پر دالیان پہنچے ہیں جہاں انہوں نیچین کے صدر شی جن پھنگ سے بات چیتکی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چین کی خبر رساں ایجنسی سپوتنک نے بھی ماسکو کی ڈیٹ لائن سے خبر جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی کورین ایئر لائن کا ایئرکوریو(koryo) دالیان کے ہوائی اڈے پر اترا تھا جس کے بارے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کا طیارہ تھاتاہم چین کی وزارت خارجہ نے اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں تاہم چین اور شمالی کوریا قریبی ہمسائے ہیں اوران کے درمیان معمول کے رابطے برقرار ہیں اور وہ ایک دوسرے کیساتھ تبادلہ خیال بھی کرتے رہتے ہیں تاہم چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ژی دالیان چلے گئے تھے ۔اسی دوران مقامی پولیس کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی تھی جس نے ہوائی اڈے کے اردگرد کی گلیوں کو بھی بند کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :