یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کو حتمی شکل دیدی‘ تمام اشیاء خوردونوش کی سپلائی بحال کر دی گئی ہیں‘

بہت جلد ملک بھر کے تمام سٹورز پر عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش سبسڈائزڈ ریٹس پر دستیاب ہونگی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان واجد علی خان سواتی کی میڈیا کو بریفنگ

پیر 7 مئی 2018 20:39

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کو حتمی شکل دیدی ہے تمام اشیاء خوردونوش کی سپلائی بحال کر دی گئی ہیں۔ بہت جلد ملک بھر کے تمام سٹورز پر عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش سبسڈائزڈ ریٹس پر دستیاب ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان واجد علی خان سواتی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج2018 کو حتمی شکل دیدی گئی ہیں اور بہت جلد ملک بھر کے تمام سٹورز پر عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش سبسڈائزڈ ریٹس پر دستیاب ہونگی۔

تمام اشیاء خوردونوش کی سپلائی بحال کر دی گئی ہیں۔ جو کچھ عرصہ تک کیش فلو اور دیگر مالی امور کیوجہ سے مشکلات کا شکار تھی۔

(جاری ہے)

اب نئے ایم ڈی سید حبیب الرحمن گیلانی کی کوششوں کی وجہ سے اور سبسڈی ملنے کی وجہ سے ہنگامی بنیادوں پر شب وروز محنت کی جا رہی ہے۔ تاکہ سارے اشیاء کی سپلائی بحال ہو سکے۔اورعوام کور روزمرہ اشیاء خوردنوش کی کسی قسم کی کوئی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ صرف رمضان پیکج کی وجہ سے ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ مستقبل میں بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر کسی قسم کی کوئی شارٹیج نہیں ہوگی اور عوام کو بلا تعطل معیاری اشیاء خوردونوش کی ارزاں نر خوں پر فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ ماہ رمضان کے دوران عوام کو وفاقی حکومت کی طرف سے مہیا کی گئی 1ارب3 7کروڑ کی سبسڈی کی وجہ سے 19اشیاء خوردونوش انتہائی سستے داموں دستیاب ہونگی اُسمیں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا،بیسن، کجھور، سفید چنے ،گھی، کوکنگ آئل، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات شامل ہے، اسکے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اپنی طرف سے بھی 1000سے زائد اشیاء پر 5%سی10%تک ریلیف فراہم کریگا۔