احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری

وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کے خلاف تھانہ شاہ غریب انسداددہشتگردی سمیت 3دفعات کے تحت مقدمہ درج پروگرام منعقد کرنے والا ڈاکٹر گلفام کیول ،ملزم کا قریبی ساتھی عظیم اورموضع علی آباد میں احسن اقبال پر جوتا پھینکے والابلال یاسین بھی گرفتار

پیر 7 مئی 2018 20:57

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء)وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین کے خلاف تھانہ شاہ غریب پولیس نے اے ایس آئی محمد اسحاق کی مدعیت میں دفعہ324ت پ۔ATA6/7۔PAO13/20/62015 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری موضع کنجروڑ کی کرسچن کالونی میں میٹنگ کے بعد شام چھ بجے خطاب کے واپس جانے لگے تو میٹنگ میں موجود عابد حسین ولد محمد حسین قوم گجر سکنہ ویرم تحصیل شکرگڑھ کے رہائشی نے اچانک سامنے آکر وزیر داخلہ پر فائر کر دیا جس سے وہ مضروب ہو کر گر پڑے ۔

سیکورٹی پر مامورایلیٹ اہلکارنے ملزم کو دبوچ لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس نے گذشتہ گوجرانوالہ دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کیلئے لے گئے،جبکہ ذرائع کے مطابق موضع کنجروڑ کی کرسچن کالونی جہاں پروزیر داخلہ پر فائرنگ کی گئی اس پروگرام کو منعقد کرنے والے ڈاکٹر گلفام کیول ،ملزم کے قریبی دوست عظیم نامی نوجوان جو موضع منظور پورہ پلاٹ کا رہائشی بتایا ہے کو بھی مبینہ طور پر حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں جبکہ تقریبا دو ماہ قبل موضع علی آباد میں دوران جلسہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری پر جوتا پھینکے والے شخص بلال یاسین کو بھی پولیس نے تفتیش کیلئے اپنی حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں ۔