پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے ڈیڈ لائن ختم

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سکولوں میں انسپکشن کا آغاز کر دیا

منگل 8 مئی 2018 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء) پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے دی جانے والی ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ان سکولوں میں انسپکشن کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں تشکیل دی گئی مختلف انسپکشن ٹیمیں سکولوں میں جا کر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیکر رپورٹس ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پیش کرینگی جس کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ان سکولوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف انسپکشن ٹیمیں صوبے کے بارہ ہزار پانچ سو سکولوں کا جائزہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :