قومی اسمبلی کے ملتان کے چھ حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرزکااعلان

بدھ 9 مئی 2018 00:05

ملتان۔ 08مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء)قومی اسمبلی کے ضلع ملتان کے چھ حلقوں کیلئے ریٹرننگ آفیسرز کے ناموں کااعلان کردیاگیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق آئندہ عام انتخابات 2018ء کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملتان شمشاد علی رانا کو ملتان ون ،این اے 154کے لئے ریٹرننگ آفیسر جبکہ ان کے ساتھ ڈی ای اوسیکنڈری ملتان اوراسسٹنٹ کمشنر صدر ملتان اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں ۔

ایڈیشنل سیشن جج ملتان محمد جہانگیر اشرف این اے 155ملتان ٹوکے ریٹرننگ آفیسرجبکہ ان کے ساتھ ڈی ای او (ای ای میل )ملتان اورڈائریکٹرلائیوسٹاک ملتان کواسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرزتعینات کیاگیاہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ملتان سردارمحمداقبال ڈوگراین اے 156ملتان تھری کے ریٹرننگ آفیسر جبکہ ان کے ساتھ ڈی ای او(ایلیمنٹری ۔

(جاری ہے)

سٹی )ملتان اوراسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرزتعینات کیاگیاہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملتان محمد عاشق این ای157ملتان فورکے ریٹرننگ آفیسرجبکہ ان کے ساتھ ڈی ڈی ای او (ایلمنٹری ۔صدر) ملتان اورڈی اوکواپریٹوملتان کوبطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شجاعباد غلام مرتضیٰ این اے 158ملتان پانچ کے ریٹرننگ آفیسرجبکہ ان کے ساتھ ڈی ڈی ای او شجاعباد اوراے سی شجاعباد کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیاگیاہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جلالپورپیروالارانا عبدالحکیم این اے 159ملتان سکس کیلئے ریٹرننگ آفیسر جبکہ ڈی ڈی ای او جلالپورپیروالااوراے سی جلالپور پیروالا کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیاگیاہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کوڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ملتان تعینات کیاگیاہے۔