نواز شریف کا 500روپے کا چالان کر دیا گیا۔۔۔۔

منگل 8 مئی 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ مغلپورہ میں ٹریفک وارڈن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نواز شریف کا 500روپے کا چالان کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہری اپنی گاڑی پر مغلپورہ کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ ٹریفک وارڈن کامران نے سگنل کی خلاف ورزی پر روک کر پانچ سو روپے کا چالان کر دیا ۔ شہری کی جانب سے نام نواز شریف ولد محمد شریف بتایا گیا اور وہ کینٹ کا رہائشی ہے ۔