مریضوں کے سی ٹی اسکین کا خرچ حکومت پنجاب برداشت کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب

چکوال ڈی ایچ کیو میں سی ٹی اسکین مشین (24)گھنٹے کام کرے گی، ہسپتالوں کا فضلہ ختم کرنے کیلئے 13ضلعوں میں برطانیہ کی مشینیں لگ چکیں ،13 میں فرانس کی مشینیں لگ رہی ہیں، ہندوستان سے آگے نکلنا ہے، تمام ہسپتالوں میں ہونے والے ٹیسٹ لاہور جاتے ہیں جہاں ریڈیا لوجسٹ رپورٹ بنا کر دوبارہ اس ہسپتال کو بھیج دیتے ہیں؂ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا چکوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تقریب سے خطاب

منگل 8 مئی 2018 23:43

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چکوال ڈی ایچ کیو میں سی ٹی اسکین مشین (24)گھنٹے کام کرے گی، مریضوں کے سی ٹی اسکین کا خرچ حکومت پنجاب برداشت کرے گی، ہسپتالوں کا فضلہ ختم کرنے کیلئے 13ضلعوں میں برطانیہ کی مشینیں لگ چکیں جبکہ 13ضلعوں میں فرانس کی مشینیں لگ رہی ہیں، ہندوستان سے آگے نکلنا ہے، تمام ہسپتالوں میں ہونے والے ٹیسٹ لاہور جاتے ہیں جہاں ریڈیا لوجسٹ رپورٹ بنا کر دوبارہ اس ہسپتال کو بھیج دیتے ہیں۔

وہ منگل کو چکوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین مشینیں فراہم کی گئی ہیں، مریضوں کو پہلے ٹیسٹ کیلئے بڑے شہروں میں جانا پڑتا تھا، چکوال میں سی ٹی اسکین مشین (24)گھنٹے کام کرے گی، مریضوں کے سی ٹی اسکین کا خرچ حکومت پنجاب برداشت کرے گی، ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹیسٹ ہو رہے ہیں، پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں لگنے والی سی ٹی اسکین مشینوں کا کنٹرول لاہور میں رکھا گیا ہے، تمام ہسپتالوں میں ہونے والے ٹیسٹ لاہور جاتے ہیں جہاں ریڈیا لوجسٹ رپورٹ بنا کر دوبارہ اس ہسپتال کو بھیج دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اتنا برق رفتار نظام پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ہے،ہسپتالوں کے فضلہ کو ختم کرنے کیلئے 13ضلعوں میں برطانیہ کی مشینیں لگ چکی ہیں اور مزید 13ضلعوں میں فرانس کی مشینیں ہسپتالوں کا فضلہ ختم کرنے کیلئے لگ رہی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات قریب ہیں، قوم اس بات کا فیصلہ کرے کہ کس نے دکھی انسانیت کی خدمت کی اور کس نے دھرنے دیئے، ہمیں بحیثیت قوم آگے بڑھنا ہے، ہندوستان سے آگے نکلنا ہے، ہمیں جنوبی ایشیاء اور دنیا میں اپنا مقام حاصل کرنا ہے، پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے، ہمیں محنت،محنت اور محنت کرنی ہے اور دیانت سے کام کریں، قربانی دیں۔

اس موقع پر انہوں نے شعر پڑھے کہ ’’ تمنا آرزو کی ہے اگر گلزار ہستی میں، تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کرلے، اور نہیں یہ شان خو داری، چمن سے توڑ کر تجھ کو‘‘…’’جب اپنا قافلہ عظم و یقین سے نکلے گا، جہاں سے چاہیں گے راستہ وہیں سے نکلے گا، وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے، مجھے یقین ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا‘‘۔