نیب کا صفد عباسی ، ناہید عباسی ، معظم علی خان عباسی او رمنور علی عباسی کیخلاف تحقیقات کا حکم

سرکاری زمین پر ہائوسنگ اسکیمیں قائم کرنے ،آمد ن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں جانچ پڑتال کا حکم دیدیا

بدھ 9 مئی 2018 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء) قومی احتساب بیور و کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے صفد رعلی عباسی ، ناہید عباسی ، معظم علی خان عباسی او رمنور علی عباسی کے خلاف سرکاری زمین پر ہائوسنگ اسکیمیں قائم کرنے اور آمد ن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے افتخار گیلانی آف اوچ شریف اور سیکرٹری پنجاب ریلوے ٹریک لاہور اور دیگرز کے خلاف مبینہ طورپنجندسے احمد پور ایسٹ اور ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی زمین فروخت کرنے کے الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔

چیئرمین نیب نے عامرنعیم ممبر گیس (اوگرا) کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مبینہ الزام کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔