تحریک انصاف نے ایک ساتھ مسلم لیگ ن کی 12 وکٹیں اڑا دیں

ناروال سے مسلم لیگ (ن) کے 12چیئر مینوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

منگل مئی 22:35

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)تحریک انصاف نے ایک ساتھ مسلم لیگ ن کی 12 وکٹیں اڑا دیں۔ ناروال سے مسلم لیگ (ن) کے 12چیئر مینوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ناروال سے تعلق رکھنے والے ان مقامی چئیرمینوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان سے ملاقات کے بعد ن لیگ سے العان لا تعلقی اختیار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مبطابق انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جار ی ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی لوگ اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں۔اس حوالے سے تحریک انصاف میں کافی بڑے بڑے سیاسی ناموں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ناروال میں ایک ساتھ بڑی سیاسی کامیابی حاصل کرلی۔

تحریک انصاف نے ایک ساتھ مسلم لیگ ن کی 12 وکٹیں اڑا دیں۔ ناروال سے مسلم لیگ (ن) کے 12چیئر مینوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ناروال سے تعلق رکھنے والے ان مقامی چئیرمینوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان سے ملاقات کے بعد ن لیگ سے العان لا تعلقی اختیار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے لیگی چئیرمینوں میں سید نوید یاسین ، محمد عاصم ، نوید خان ، ارشاد خان ، محمد حفیظ چوہدری ، جاوید فیصل،توقیر افضل،حافظ امتنان گوہر شامل ہیں۔

اس موقع پر نئے آنے والے لیگی رہنماوں نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف سے مکمل سیاسی وفاداری کا اظہار کیا جبکہ تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان نے آنے والے مقامی لیگ رہنماوں کو خوش آمدید کہا۔

Your Thoughts and Comments