رات گئے چیف جسٹس نے اہم ترین حکم جاری کردیا

چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کا ازخود نوٹس لے لیا ، وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اتوار کو کیس کی سماعت کرے گا

بدھ 9 مئی 2018 00:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کا ازخود نوٹس لے لیا ۔ وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے وزارت پٹرولیم کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے اور معاملہ کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا ہے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اتوار کو کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کے اطلاق پر متعلقہ اداروں ،وزارت خزانہ، پٹرولیم سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ اٹارنی جنرل اور ایف بی آر سے بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔