اسلام آباد ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں لاٹری، جوا اور سرکس جیسے پروگرامز پر پابندی عائد کردی،
وزارت اطلاعات و نشریات، داخلہ اور پیمرا کو عدالتی ہدایات پر عمل کرانے کا حکم
بدھ 9 مئی 2018 20:35
(جاری ہے)
مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ رمضان المبارک میں تمام چینلز 5 وقت مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی اذان مقامی وقت کے مطابق نشر کریں گے، اس کے علاوہ مغرب کی اذان ( یعنی افطار کے وقت) سے 5 منٹ قبل تک کوئی اشتہار نہیں چلایا جائے گا بلکہ درود شریف اور پاکستان کے استحکام، سلامتی اور امن کے لیے دعا کی جائے گی۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ کوئی لاٹری اور جوا پر مشتمل پروگرام، یہاں تک کے حج اور عمرے کے ٹکٹس کے حوالے سے بھی کسی چیز کو براہ راست یا ریکارڈیڈ نشر نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ نیلام گھر اور سرکس جیسے پروگرامز لازمی رکنے چاہئیں۔عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ وزارت اطلاعات اور داخلہ کے سیکرٹریز اور چیئرمین پر مشتمل کمیٹی رمضان کے پہلے عشرے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ غیر ملکی مواد، خاص طور پر بھارتی ڈارمے، اشتہارات اور فلموں پر پابندی ہوگی جبکہ صرف 10 فیصد غیر ملکی مواد ضابطہ اخلاق کے تحت نشر کرنے کی اجازت ہوگی اور اس میں ریاست اور اسلام مخالف چیزوں کی مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر اور افطار ٹرانسمیشن میں اچھل کود اور دھمال نہیں چلنے دیں گے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ کرکٹ میچ پر تجزیہ کرانے کے لیے بیرون ملک سے ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں لیکن اسلامی موضوعات پر بات کرنے کے لیے کرکٹرز اور اداکاروں کو بیٹھا دیا جاتا ہے۔دوران سماعت عدالت نے ہدایت دی کہ مارننگ شوز اور رمضان ٹرانسمیشن میں اسلامی موضوعات پر پی ایچ ڈی اسکالر سے کم کوئی بات نہیں کرے گا۔کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے طلب کرنے پر پیمرا کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے کل 117 چینلز میں 3 چینلز اذان نشر کررہے ہیں۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا تھا کہ پاکستان میں بھارتی چینلز کون چلا رہا ہی اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔اس پر ڈی جی آپریشنز پیمرا نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ اداروں کے خلاف بات سنسر ہوتی ہے تو دین کے خلاف کیوں نہیں ہوسکتی۔سماعت کے دوران وکیل پی بی اے نے کہا کہ پی بی اے چینلز، پیمرا، آئین اور ضابطہ اخلاق کے تحت چل رہے ہیں، عدالت کوئی عام حکم جاری نہ کرے بلکہ پیمرا کو ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کرے۔اس پر جسٹس شوکت عزیز صدیق نے ریمارکس دیئے کہ میں کوئی ایسا حکم نہیں کرتا جس پر عملدرآمد نہ کراسکوں، بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 9 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم کا نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام کے نیب نوٹس پر چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کرکے ان سے تفتیش کا مطالبہ
-
جنوبی پنجاب صوبہ محاذ پی ٹی آئی میں ضم، معاہدہ طے، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پابند ہوگی
-
نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کا رد عمل
-
چیف جسٹس نے سانحہ آرمی پبلک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا
-
میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر نواز شریف کے خلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ،ْ نیب کی وضاحت
-
تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ طلب کرنے کی سختی سے مخالفت کردی
-
وزیر اعلیٰ پنجاب نے خلائی مخلوق والے بیان پر نواز شریف کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا
-
پاکستان این ایس جی کی رکنیت چاہتا ہے اس کا مقصد پرامن جوہری مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجیز کا استعمال ہے، تہمینہ جنجوعہ
-
آرمی چیف کی سرکاری سکول کے بچوں کے ساتھ شطرنج کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
-
قومی اسمبلی ، وزیراعظم کے منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اپوزیشن جماعتیں تقسیم
-
چیف جسٹس کا پشاور میں غیر ضروری چیک پوسٹیں 48گھنٹے میں ختم کرنے کا حکم
-
سپنا قتل کیس؛ اداکارہ سپنا کے والد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا
-
پاکستان میں خاتون کی جانب سے مردوں کو ہراساں کرنے کا پہلا کیس منظر عام پر آ گیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، سوات موٹروے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
-
آصف علی زرداری کاپہلا روزہ لاہور میں جیالوں کے ساتھ افطار کرنے کا اعلان
-
نیب نے صاف پانی منصوبے میں ہونے والی مبینہ کرپش کی تحقیقات میں شہبازشریف کو 4جون کوطلب کرلیا
-
بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نوجوان وزیراعظم ہوں گے اور آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
پیپلزپارٹی کی کراچی میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی میدان میں آگئی
-
پنجاب بھرمیں اربوں روپے کی لاگت سے خوبصورت اور پائیدار سڑکوں کا جال دیہی علاقوں تک پھیلایا گیا ہے،
-
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس،تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور وزارت ہائوسنگ کو نوٹسز جاری
-
جنوبی پنجاب محاذ کے اراکین جس پارٹی میں شامل ہوئے وہ نئے صوبے کی تحریک کی مخالف ہے ،جاویدہاشمی
-
احسن اقبال پر حملہ کرنے والے شخص کا انتہائی خطرناک عالمی تنظیم سے تعلق ہونے کا انکشاف
-
تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور بڑی وکٹ اڑا دی
-
امریکا کی جانب سے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے معاملے پر پاکستان کا ردعمل
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں لاٹری، جوا اور سرکس جیسے پروگرامز پر پابندی عائد کردی،
-
اڈیالہ جیل میں شکیل آفریدی کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنادیا گیا
-
سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4 ارب 90 کروڑ ڈالر کی رقم بھارت بھجوانے کے نوٹس کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرکے کل جمعرات تک آگاہ کریں،سپیکر قومی اسمبلی سردار ..
-
پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ہر ماہ کی یکم تاریخ کو تنخواہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا
-
عمران خان کی دربارگولڑہ شریف پر حاضری، گدی نشین کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان
-
اصغر خان کیس کی تحقیقات کا معاملہ، ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سربراہ کا تعین کرلیا
-
صاف پانی کرپشن کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، عائشہ غوث پاشا اور وحید گل نیب میں پیش
-
محمودالرشید کانگران وزیراعلیٰ کیلئے سپیکر رانا محمد اقبال ، وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے مشاورت سے انکار
-
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
-
اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت
-
بحریہ ٹاون میں گھروں اور زمینوں کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع
-
ایون فیلڈ ریفرنس کیس نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز میں کل احتساب عدالت میں سماعت ہوگی
-
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری
-
چوہدری نثار میری تعریف کے حوالے سے کنجوسی سے کام لیتے ہیں:شہبازشریف
-
اینٹی کرپشن ٹیم نے سب انسپکٹر تھانہ سٹی چنیوٹ کو رشوت لینے پر گرفتار کرلیا
-
سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا
-
مری میں ڈولفن فورس بھی تعینات، سیاحوں کو سیر وتفریح کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اے ایس پی کامران حمید کی میڈیا سے گفتگو
-
پلاسٹک کے برتنوں میں مائیکروویو اون میں گرم کیا گیا کھا نا تولیدی صحت میں خرابی ، ذیا بیطس ، موٹاپے اور سرطان کا باعث بن سکتاہے
-
قرآنی معجزات پر مبنی پارک
-
میرے ابو کو چھوڑ دیں
-
افغانستان طالبان کار مارٹر حملہ2 شہری جاں بحق 19زخمی، جنگجوؤں نے شمالی ضلع کا کنٹرول سنبھال لیا
-
اسرائیل جنگ چھیڑنے کیلئے خطرناک ہتھیار میدان میں لے آیا
-
باپ بیٹاپلاسٹک کچرے کی ری سائیکلنگ سے کروڑوں کے مالک بن بیٹھے
-
وہ واحد مسلمان رہنما۔۔۔ جس نے امریکی جریدے کی دُنیا کی 10 طاقتور ترین شخصیات میں جگہ پا لی
-
امر یکہ کا ایران کو طیارے برآمد کرنے کے پرمٹ منسوخ کرنے کا اعلان
-
سعودی عرب ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لیے شراکت داری جاری رکھے گا، عادل الجبیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.