آرمی چیف کی سرکاری سکول کے بچوں کے ساتھ شطرنج کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

آرمی چیف کا زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے سرکاری سکولوں کا دورہ بچوں سے گھل مل گئے

بدھ 9 مئی 2018 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء):آرمی چیف نے زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اور بچوں سے گھل مل گئے۔آرمی چیف کی سرکاری سکول کے بچوں کے ساتھ شطرنج کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوام کو اپنی مسلح افواج سے جو خصوصی محبت اور عقیدت ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔

یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کو عوام میں ایک خاص مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔ایسی مقبولیت جو شائد کسی سیاستدان یا کسی بھی اور عہدیدار کو نصیب نہیں ہوتی ۔عوام ہر وقت جاننا چاہتی ہے کہ انکی فوج کے سربراہ اور انکے محافظوں کے سربراہ اعلیٰ کیا کر رہے ہیں اور کیا کرنے جا رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے اٹھائے جانے والے چھوٹے چھوٹے اقدامات کو بھی عوام کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف انکی ذاتی زندگی کی مصروفیات بھی شہہ سرخیوں کی زینت بنتی ہیں۔موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی پاکستان کے مقبول ترین چیف آف آرمی سٹاف کا اعزاز حاصل ہے۔عوام الناس سوشل میڈیا پر انکو فالو کرتی ہے ۔تازہ ترین خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اور بچوں سے گھل مل گئے۔

آرمی چیف کی سرکاری سکول کے بچوں کے ساتھ شطرنج کھیلنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اب تک یہ تصویر ہزاروں بار شئیر کی جا چکی ہے۔اس تصویر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سرکاری سکول کی طالبہ کے ساتھ شطرنج کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایسے میں آرمی چیف نے طلبہ وطالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کریں۔آرمی چیف نے ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی جس کی تصویر وائرل ہو گئی۔اس تصویر میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور معروف گلوکار شہزاد رائے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔