سعودی فرانسی بینک کے سابق ایگزیکٹیو چیئرمین کو سعودی عرب سے باہر جانے سے روک دیا گیا

منگل 8 مئی 2018 11:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء) سعودی فرانسی بینک کے سابق ایگزیکٹیو چیئرمین پیٹرس کووینی کو مملکت سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق سعودی فرانسی بینک اثاثوں کے حوالے سے مملکت کے پانچوایں بڑے بینک کے سابق ایغزیکٹیو کو ملازمین کو ترغیبات پروگرام کے حوالے سے اختیارات کے غلط استعمال پر تحقیق کے لئے ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بینک نے سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) اور دیگر نگراں اداروں کے ساتھ تال میل پیدا کرکے نومبر 2017ء کے دوران انہیں سبکدوش کردیا تھا۔ وہ 6 برس تک بینک کے سربراہ رہے۔

متعلقہ عنوان :