عرب اتحادکے حوثی ملیشیا کے مورچہ بند ٹھکانوں پر درجنوں حملے،22باغی ہلاک

طیاروں نے باغی حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی عمارتوں کو نشانہ بنایا،حکام

منگل 8 مئی 2018 11:50

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء)یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عرب اتحاد کے طیاروں نے باغی حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے کتاف، باقم، ملاحیط اور میدی کے محاذوں پر حوثی ملیشیا کے مورچہ بند ٹھکانوں پر بھی درجنوں حملے کیے۔

حملوں میں22 باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عرب اتحاد کے طیاروں نے باغی حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے کتاف، باقم، ملاحیط اور میدی کے محاذوں پر حوثی ملیشیا کے مورچہ بند ٹھکانوں پر بھی درجنوں حملے کیے۔ حملوں میں22 باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ادھر یمن کی سرکاری فوج کے میڈیا سینٹر نے صعدہ کے مشرق میں کتاف کے محاذ پر پیش قدمی اور کتاف ضلعے کے مراکز پر دھاوے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب یمنی فوج کو باقام میں آل صبحان اور ابوبا کے علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔