اسرائیل کو دھچکا، ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس میں کھولے جانیوالے امریکی سفارتخانے کے حوالے سے اچانک ناقابل یقین فیصلہ

منگل 8 مئی 2018 18:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ بیت المقدس میں کھولے جانے والے امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یروشلم میں کھولے گئے امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی غیر متوقع ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں 12 مئی کو امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں امریکی وفد میں وزیر خزانہ کے سیکرٹری سٹیون میوچن، ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ جو وائٹ ہاوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :