دلہن نے بارات پہنچتے ہی شادی کی تقریب میں سرعام کچھ ایسا کام کر دیا، سب ہی کی چیخیں نکلوا دیں

منگل 8 مئی 2018 23:41

مرزا پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء)بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن نے دلہے کی شکل دیکھ کر شادی سے انکار کر دیا،دلہن کے انکار پر شادی کی تقریب میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور کے عدل ہاٹ میں گزشتہ رات بڑی دھوم دھام سے بارات لڑکی کے دروازے پر پہنچی جہاں باراتیوں کا زبردست استقبال کیا گیا۔

ابتدائی رسومات کی ادائیگی کے بعد شادی کی اہم رسمیں ادا کرنے کے دوران جب دلہن نے دولہا کی شکل دیکھی تووہ ششدر رہ گئی اور فوراً شادی سے انکار کردیا۔ دلہن کے انکارپر باراتیوں نے تقریب میں ہنگامہ برپاکردیا۔ شادی میں آئے عزیز و اقارب اور باراتی خواتین نے دلہن کو سمجھانے اور منانے کی لاکھ کوششیں کیں مگر وہ اپنے فیصلے سے دستبردار نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

دلہن کا الزام تھا کہ خاندان والوں نے شادی سے قبل نہ ہی دولہا کو دکھایا اور نہ تصویر ایسے بدشکل دولہا سے شادی نہیں کرنا۔دلہن کے انکار پردونوں خاندان میں بحث تکرار شرو ع ہوگئی۔ حالات بے قابو ہوتے دیکھ کر موقع پر موجود باراتیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول میں کرتے ہوئے دونوں فریق کے سامان اور اشیائ کا تبادلہ کرکے معاملہ رفع دفع کرایا،بعد ازاں بارات بغیر دلہن کے واپس چلی گئی۔

متعلقہ عنوان :