دنیا کے 10 امیر ترین ممالک کی نئی فہرست جاری

منگل 8 مئی 2018 23:47

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء)دنیا کے دس امیر ترین ممالک میں چین پہلے نمبر پر آگیا ، رواں سال اپریل تک کے اعداد وشمار کے مطابق قوت خرید میں مساوات کے اعتبار سے جی ڈی پی کو پیش نظر رکھتے ہوئے 25.24ٹریلین امریکی ڈالر کیساتھ چین پہلے نمبر پر ہے ۔ 2017کے مقابلے میں چین کی اقتصادی شرح ترقی 9فیصد رہی ۔

اس معیار کے پیش نظرامریکہ20.4ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اقتصادی ترقی کی شرح 5.3فیصد رہی جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر 10.4ٹریلین ڈالر کیساتھ بھارت تیسرے نمبر رہا ۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.8فیصد رہی ۔ باقی ممالک میں جاپان چوتھے ، جرمنی پانچویں ، روس چھٹے ، انڈونیشیا ساتویں ، برازیل آٹھویں ، برطانیہ نویں ،فرانس دسویں نمبرپر ہے جبکہ پاکستان آئی ایم ایف کی فہرست کے مطابق عالمی درجہ بندی میں پاکستان 25ویں نمبر پر رہا ۔

(جاری ہے)

قوت خرید میں برابری کے معیار سے پاکستانی جی ڈی پی کا تخمینہ کا اندازہ 1.14ٹریلین ڈالر کا لگایا گیا ہے جس میں گزشتہ برس کے مقابلے 8فیصد کا اضافہ ہوا ۔ آئی ایم ایف کی درجہ بندی میں پاکستان ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات سے آگے ہے جو بالترتیب 26اور33ویں نمبر پر ہے ۔