اسرائیل،جاپانی وزیراعظم کو 'جوتی' میں میٹھا پیش کرنے کا معاملہ تنازعہ کا روپ اختیار کر گیا

منگل 8 مئی 2018 23:47

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء)اسرائیل میں جاپانی وزیراعظم کو 'جوتی' میں میٹھا پیش کرنے کا معاملہ تنازعہ کا روپ اختیار کر گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کو اسرائیل میں پیش کیا جانے والا میٹھا تنازعے کا شکار بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ دنوں دو مئی کو وزیر اعظم آبے اور ان کی اہلیہ کو جب اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نتن یاہو نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر عشائیے پر مدعو کیا تو انھیں ڈیزرٹ 'جوتی' میں پیش کیے گئے۔

اسرائیل کے معروف شیف (باورچی) موشے سیویگ جو وزیر اعظم نتن یاہو کے ذاتی شیف بھی ہیں انھوں نے عشائیے کے اخیر میں دھات سے بنے جوتوں میں شیریں خوان پیش کیا جس میں منتخب چاکلیٹ رکھے گئے تھے۔جاپانی تہذیب و ثقافت میں جوتے کو انتہائی ہتک آمیز تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :