قرآنی معجزات پر مبنی پارک

دبئی میں قرانی معجزات پر مبنی پارک "القران" کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 16:09

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء) دبئی کے الخوانیج کے علاقے میں قرآنی معجزات پر مبنی پارک کے دروازے سیاحوں کے لیے کھول دئیے گئے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے مطابق دبئی میونسپلٹی نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ پارک میں تمام سیاحوں کو ٹکٹ کے بغیر داخلے کی اجازت ہوگی 'تاکہ وہ دبئی میونسپلٹی کی اِس منفرد اور شاہکار پارک کو دیکھ سکیں ۔

دبئی میونسپلٹی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ الخوانیج کے علاقے میں موجود تیار ہونے والی "القرآن پارک "کو بہت جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ۔ تاکہ عوام جدید طرز پر بنی ہوئی قرانی معجزات پر مبنی اس پارک سے محظوظ ہو سکیں اور قرآن کے ان معجزات کو جدید طرز میں دیکھ سکیں۔ دبئی میونسپلٹی کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید پارک کو جلد عوام کے لیے کھول دیاجائے گا اور اس پارک میں داخلے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تمام شہری اور غیر ملکی سیاح بغیر کسی ٹکٹ کے پارک میں داخل ہو سکیں گے اور دبئی میونسپلٹی کی جدید طرز پر بنائی گئی اس پارک میں قرآن کے معجزات دیکھ سکیں گے ۔ دبئی میونسپلٹی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اس پارک کے ذریعے لوگ جان سکیں گے کہ قرآن پاک میں کن کن معجزات کا ذکر کیا گیا ہے ، کن پودوں کے نام لیے گئے ہیں جن کے ذریعے آج کے جدید دور میں ہم ادویات بناتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ قرآنی پارک کا مقصد مختلف ثقافتوں، مذاہب کے لوگوں کو اسلام کی ثفافت سے روشناس کرانا ہے اور اس بات سے باور کرانا ہے کہ جدید دور میں آج جن پودوں کا ہم نام لیتے ہیں یا جن سے کام لیتے ہیں ، انکے بارے میں قرآن نے آج سے چودہ سو سال پہلے بتایا دیا تھا ۔
یاد رہے کہ قرآن کے معجزات پر مبنی اپنی نوعیت کی یہ پہلی پارک ہے جس میں قرآن کے تقریباً تمام معجزات کے نمونے پیش کر دئیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ تمام پودے بھی اس پارک میں لگائے گئے ہیں جن کے بارے میں آج دورِ جدید میں تو ہم جانتے ہیں لیکن اس بات کا اندزاہ بھی نہیں کر سکتے کہ قرآن کریم میں ادویاتی پودوں کا ذکر 1400 سو سال پہلے کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :