وہ واحد مسلمان رہنما۔۔۔ جس نے امریکی جریدے کی دُنیا کی 10 طاقتور ترین شخصیات میں جگہ پا لی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دنیا کی10طاقتور ترین رہنمائوں میں شامل، فوربس چینی صدراول، روسی صدر دوسرے نمبر، جرمن چانسلر تیسرے،مصری صدر45ویں،اماراتی خلیفہ43ویں نمبر پربراجمان

بدھ 9 مئی 2018 23:18

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء) امریکی میگزین فوربس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دنیا کی10طاقتور ترین رہنمائوں میں شامل کر لیا،چینی صدر سرفہرست ، روسی صدر دوسرے نمبر پر، جرمن چانسلر تیسرے نمبر اور مصری صدر 45ویں نمبر پر جبکہ امارات کے خلیفہ بن زاید 43ویں نمبر پربراجمان ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقامریکی میگزین فوربس نے 2018ئ کے دوران دنیا بھر کی طاقتور ترین 75شخصیات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

محمد بن سلمان دنیا کی 10 طاقتور ترین شخصیات میں سے ایک قرار پائے جبکہ عرب دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں انہیں پہلا نمبر دیا گیا۔ امریکی میگزین نے طاقتور ترین شخصیت قرار دینے کے سائنٹفک معیار مقرر کئے تھے۔ ایک معیار یہ تھا کہ مطلوبہ شخصیت کتنے لوگوں پر حکمرانی کررہی ہے۔ اسکا دوسرا معیار اثر و نفوذ، تیسراقدرتی وسائل اور اثاثوں کا حجم اور چوتھا معیار رہنما کی استعداد اور اثر انداز ہونے کی صلاحیت کو مقرر کیا گیا تھا۔چینی صدر سرفہرست ، روسی صدر دوسرے نمبر پر، جرمن چانسلر تیسرے نمبر اور مصری صدر 45ویں نمبر پر جبکہ امارات کے خلیفہ بن زاید 43ویں نمبر پر آئے۔