بھائی کیلئے رشتہ دینے سے انکار، استانی نے طالبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

منگل 8 مئی 2018 18:18

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء)کراچی کے علاقے کوکن کالونی میں ایک استانی نے بھائی کیلئے رشتہ نہ دینے پر اپنی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سینٹرل ڈاکٹر رضوان کے مطابق کوکن کالونی بلاک ایچ کی رہائشی 26 سالہ نورین نے دو ماہ قبل 16 سالہ طالبہ رابعہ کا رشتہ اپنے بھائی کیلئے مانگا تھا لیکن رابعہ کے اہل خانہ کی جانب سے رشتہ دینے سے مسلسل انکار کیا جارہا تھا۔گذشتہ روز استانی نے طالبہ کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔