عمران خان نے پیپلز پارٹی کی جان سمجھے جانے والے رہنما کی وکٹ بھی اڑا لی

پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے چودھری جاویداقبال وڑائچ کی عمران خان سے ملاقات، گروپ سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان

منگل مئی 19:44

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے اور مرکزی رہنما چوہدری جاوید اقبال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سابق ایم این اے و صدر پیپلز پارٹی رحیم یار خان چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور مسلم لیگ (ن)، کے رہنما چوہدری شفیق چناب گروپ نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے موقع پر چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور مسلم لیگ (ن)، کے رہنما چوہدری شفیق چناب گروپ نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا. ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ ایک بڑا جلسہ 14مئی پیر والے دن رحیم یار خان میں ہوگا جس میں عمران خان. اور جہانگیر ترین خصوصی خطاب کریں گے۔ اس جلسے میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنما تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Your Thoughts and Comments