اینٹی کرپشن ٹیم نے سب انسپکٹر تھانہ سٹی چنیوٹ کو رشوت لینے پر گرفتار کرلیا

بدھ 9 مئی 2018 23:57

فیصل آباد۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق قریشی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر تھانہ سٹی چنیوٹ کو رشوت لینے پر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کے رہائشی نے اینٹی کرپشن کو درخواست گزاری تھی کہ سب انسپکٹر عمردراز نے اس سے کیس درج کرانے کے عوض 5ہزارروپے رشوت لی ہے جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمدیونس نے چھاپہ مار کر سب انسپکٹر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن چنیوٹ میں مقدمہ درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :