اڈیالہ جیل میں شکیل آفریدی کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنادیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا جبکہ اڈیالہ جیل پر اینٹی ائیر کرافٹ گن بھی نصب کردی گئی تفصیلات کے مطابق حالات کے پیش نظر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر کردیا گیا اور جیل کے باہر سیکیورٹی میں بھی غیر معمولی آضافہ کردیا گیا ہے اس کے علاوہ جیل پر اینٹی ائیر کرافٹ گن بھی نصب کردی گئی ہے واضح رہے کہ شکیل آفریدی کو 27اپریل کو ہیلی کاپٹر سے پشاور کی جیل سے راولپنڈی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :