چوہدری نثار میری تعریف کے حوالے سے کنجوسی سے کام لیتے ہیں:شہبازشریف

چوہدری نثارسے گزارش ہے کہ وہ جذبات میں نہ آیا کریں 2018 کا الیکشن بتا دے گا کہ آزاد پرندوں کی اڑان اونچی ہے یا ہماری ،وزیر اعلی پنجاب

بدھ مئی 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ٹھوکر نیازبیگ میں پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سائنس انکلیو اور فرانزک سائنس ایجنسی کی تربیتی لیبارٹری کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعدہلکے پھلکے انداز میں بھی میڈیا کے سوالات کے جواب دیئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے چوہدری نثار کے بارے میں میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میری بات آتی ہے تو چوہدری نثار میری تعریف کے حوالے سے کنجوسی سے کام لیتے ہیں۔

چوہدری نثار پارٹی میں ایک مقام رکھتے ہیں اور سینئر ترین رہنما ہیں۔ میرے دوست بھی ہیں اور قابل احترام بھی۔ میری چوہدری نثارسے گزارش ہے کہ وہ جذبات میں نہ آیا کریں۔ وزیراعلیٰ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے والے آزاد پرندے تھے اور انہوں نے 2013 کے الیکشن کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اب 2018 کا الیکشن بتا دے گا کہ ان کی اڑان زیادہ اونچی ہے یا ہماری۔

Your Thoughts and Comments