نیب نے صاف پانی منصوبے میں ہونے والی مبینہ کرپش کی تحقیقات میں شہبازشریف کو 4جون کوطلب کرلیا

بدھ 9 مئی 2018 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے صاف پانی منصوبے میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا اور رکن اسمبلی وحید گل سے ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو 4جون کوطلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم نے صاف پانی منصوبے میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے گزشتہ روز صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا اور رکن اسمبلی وحید گل سے الگ الگ تحقیقا ت کیں ۔

نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب کو 4جون کوطلب کرلیا ہے جبکہ انہیں سوالنامہ بھی بھجوادیا گیا ہے ۔یادرہے کہ 4 جون کو شہبازشریف کی بطو ر وزیراعلیٰ مدت ختم ہوجائے گی ۔