آصف علی زرداری کاپہلا روزہ لاہور میں جیالوں کے ساتھ افطار کرنے کا اعلان

بدھ 9 مئی 2018 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے پہلا روزہ لاہور میں جیالوں کے ساتھ افطار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صرف روٹی، کپڑا اور مکان ہی نہیں بلکہ عوام کو تعلیم، روزگار اور صحت کی بہترین سہولیات بھی دیں گے۔پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیزالرحمان چن اور اورنگزیب برکی کی دعوت پر آصف زرداری نے پہلے روزہ کی افطاری لاہور میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے لاہور کی قیادت کو اس حوالے سے بھرپور انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔عزیز الرحمان چن اور اورنگزیب برکی سے ملاقات میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی وفاق کی علامت ہے جبکہ انتخابات 2018 میں پنجاب سے بھرپور الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان ہی نہیں بلکہ اب سے تعلیم، صحت اور روزگار بھی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ پیپلزپارٹی کے اس منشور کو گھر گھر پہنچائیں گے۔