آصف لقمان قاضی کے الزامات پر ہرجانے کا دعویٰ کر رہا ہوں ،پرویز خٹک

آصف لقمان قاضی آیندہ انتخابات میں میرے خلاف الیکشن لڑنا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن آصف لقمان قاضی کے میرے خلاف الزامات کا نوٹس لے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ

جمعرات 10 مئی 2018 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے رہنما آصف لقمان قاضی پر ہرجانہ کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ آصف لقمان قاضی آیندہ انتخابات میں میرے خلاف الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن آصف لقمان قاضی کے میرے خلاف الزامات کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے رہنما آصف لقمان قاضی پر ہرجانہ کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آصف لقمان قاضی کے الزامات پر ہرجانے کا دعویٰ کر رہا ہوں۔الیکشن کمیشن آصف لقمان قاضی کے میرے خلاف الزامات کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ آصف لقمان قاضی آیندہ انتخابات میں میرے خلاف الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آصف لقمان قاضی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر سنگین الزامات عائد کئیے تھے۔اس موقع پر آصف لقمان قاضی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرپشن کے سات بڑے کیسز میں ملوث ہیں، اس حوالے سے آج ہم کرپشن کا پہلا باکس کھول رہے ہیں جو کہ بی آر ٹی پشاور منصوبے سے متعلق ہے جب کہ بقیہ چھ کرپشن باکسز بعد میں کھول کر پرویز خٹک کے مالی بدعنوانیوں ،بے ضابطگیوں اور لوٹ مار میں ملوث ہونے کو عیاں کریں گے۔

آصف لقمان کا کہنا تھا کہ اپنی سیاست چمکانے اور خودپرستی کی خاطروزیراعلیٰ نے بی آر ٹی پشاور منصوبے کو شہریوں کے لیے عذاب بنادیا ہے جس سے ان کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں، منصوبے کا 40 ارب کی لاگت کا مالی بوجھ صوبے کے غریب عوام پر ڈالنا وزیراعلیٰ کی پالیسیوں کا مکرہ چہرہ ہے۔یاد رہے کہ آصف لقمان قاضی جماعت اسلامی نوشہرہ کے امیر اور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے صاحبزادے ہیں۔