چین ، زہریلا کھانا کھانے کی وجہ سے 26افراد ہسپتال پہنچ گئے

بدھ مئی 23:07

ژیان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)چین کے شمال مغربی صوبے شان ژی کے 26دیہادتیوں کوزہریلی خوراک کھانے کی وجہ سے ہسپتال جانا پڑا ۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کنگ جیان کائونٹی میں پیش آیا جہاں یہ لوگ کفن دفن کی رسم میں موجود تھے جس میں بعد ازاں انہیں کھانا پیش کیا گیا ۔جس کے بعد انہیں قہہ آنا شروع ہوگئی تاہم فوری طور پر انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔دو افراد کی حالت نازک ہے جبکہ 24کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے تاہم انہیں ابھی ہسپتال میں ہی زیر نگرانی رکھا گیا ہے ۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments