چینی تاجروں نے امریکہ سے سویا بین کے سودے منسوخ کردیے

چینی حکومت نے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سویابین کاشت کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 9 مئی 2018 23:07

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء)چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی اختلافات کے باعث چینی خریداروں نے امریکہ سے سویا بین درآمد کرنے کے سودے منسوخ کردیے ہیں ۔دریں اثناء چینی کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سویا بین کاشت کریں کیونکہ اگر امریکہ چینی درآمدات پر پابندیاں جاری رکھتا ہے تو اس کا مقابلہ کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

بیجنگ امریکہ سے 50ارب ڈالر تک کی درآمدات کرتا ہے جن میں سویا بین بھی شامل ہے ۔ اگر چینی تاجر سویا بین کی امریکہ سے درآمد جاری نہیں رکھتے تو اسییقیناً امریکی برآمدات پر اثر پڑے گا ۔ چین امریکہ کے علاوہ برازیل اورارجنٹائن سے بھی سویا بین درآمد کرتاہے ۔امریکہ کی سویا بین کی کل برآمدات کا 80فیصد چین کو برآمد کیا جاتا ہے ۔ یاد رہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازع اس وقت شروع ہوا جب امریکہ نے چین سے درآمدی سٹیل اور ایلومینیم پر ڈیوٹی عائد کردی تھی ۔

متعلقہ عنوان :