ایرانی پارلیمنٹ میںامریکی پرچم نذرِ آتش

ٹرمپ ذہنی معذور،صحیح فیصلہ کی صلاحیت سے عاری،امریکا نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

بدھ 9 مئی 2018 23:07

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء)ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے امریکی پرچم نذرِ آتش کر دیا،ٹرمپ ذہنی معذور ہیں،صحیح فیصلہ کی صلاحیت سے عاری ہیں،امریکا نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس مسائل حل کرنے کیلئے ذہنی صلاحیت موجود نہیں۔ ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجان نے امریکی صدر کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی امریکا کو تنہا کردے گی،امریکی قدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،امریکی صدر صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔