بھارت،شعبہ مواصلات میں 100ارب کی سرمایہ کاری،40لاکھ ملازمتوں کا ہدف

بدھ مئی 23:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)بھارتی حکومت شعبہ مواصلات میں 100ارب کی سرمایہ کاری کر کے 40لاکھ ملازمتوں کا ہدف حاصل کرے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیحکومت کی جانب سے نئے مواصلاتی منصوبے کے تحت 2022تک ملک میں 40لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا گیا ہے۔

سی او اے ا?ئی نے سیکٹر میں 2022تک 100ارب ڈالر کے منصوبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش اسکیمیں متعارف کرائی ہیں۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل راجن ایس میتھیوز نے کہا کہ محض 2ہندوستانی کمپنیاں ایئر ٹیل اور ریلائنس جیو امسال 74کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرینگی جو حکومتی اہداف سے 10فیصد زیادہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مواصلاتی کمپنیاں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

نئے مواصلاتی منصوبے کے مسودے کی تعریف کرتے ہوئے میتھیوز نے کہا کہ اسپیکٹرم کی قیمتوں اور متعلقہ فیسوں کو پٴْرکشش بنانے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاراس جانب متوجہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ای اور وی بینڈ میں اسپیکٹرم کا الاٹمنٹ بغیر نیلامی کے شروع کردینا چاہئے تاکہ براڈ بینڈ کا ہدف حاصل اور جی ڈی پی میں مواصلاتی شعبے کی حصے داری کو 6سے 8فیصد تک بڑھایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments