افریقی ملک کانگو میں ایک بار بار پھر مہلک ایبولا وائرس کی وبا پھوٹنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

جمعرات 10 مئی 2018 23:43

کنشاسا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء)افریقی ملک کانگو میں ایک بار بار پھر مہلک ایبولا وائرس کی وبا پھوٹنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک ڈیمو کریٹک ری پبلک کانگو میں ہلاکت خیز ایبولا وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھالیا ہے اور حکام نے اس وبا کے نتیجے میں 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت کنشاسا سے جاری ہونے والے بیان اور رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایبولا وائرس جو ماضی میں بھی متعدد شہریوں کی ہلاکتوں کا باعث بنا تھا ایک بار پھر ڈیڑھ درجن انسانوں کی جان لے چکا ہے جن میں سے زیادہ تر ہلاکتیں شمال مغربی شہر بیکورو میں ہوئیں۔کانگو کے محکمہ صحت نے ایبولا کے نتیجے میں ہونے والے ہلاکتوں پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شروع میں شہر بیکورو میں وائرس کی نئی وبا سے 2 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق نیشنل بائیولوجیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کی اور مشتبہ طور پر اس وائرس کی وجہ سے بیمار ہونے والے شہریوں کی تعداد 10 بتائی گئی تاہم چند گھنٹے بعد ہی شہر کی محکمہ صحت سے تصدیق ہوئی کہ ایبولا وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد اب 17 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :