پی پی اور پی ٹی آئی جلسوں کے اجازت نامے منسوخی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

بدھ 9 مئی 2018 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء)تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے 2 1 مئی کو کراچی میںہونے والے جلسوںکے اجازت نامے منسوخ کر نے کے لئے شہری نے سندھ ہائی کورٹ میںدرخواست دائرکر دی ، جس میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان جلسوںسے کراچی کا امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لئے اجازت نامے منسوخ کئے جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ میںایک شہری کی جانب سے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے 12 مئی کے جلسوںکو روکنے کے لئے درخواست دائرکی گئی ہے جس میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے جلسوںسے شہر کراچی کا امن تباہ ہونے کا خدشہ ہے اس لئے اجازت نامے منسوخ کئے جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ پر 12 مئی کو جلسے کرنے کا اعلان کیا تھا۔دونوںجماعتوںکے کارکنان کے درمیان تصادم اور جلاؤگھیراؤکی صورتحال پیدا ہونے کے بعد دونوںجماعتیںحکیم سعید گراؤنڈپر جلسہ کرنے سے دستبردار ہو گئیں تھیں۔ دونوںنے 2 مختلف نئے مقامات پر جلسوںکا اعلان کیا تھا ۔ لیکن ایک شہری نے نقص امن کو وجہ بنا کر 12 مئی کو ہونے والے دونوںجماعتوں کے جلسوں کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میںجمع کر دی ہی