پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں5.5شدت زلزلے کے جھٹکے

بنوں،صوابی اور پشاور کے سکولوں میں بھگدڑ سے 45 بچے زخمی ہوگئے

بدھ 9 مئی 2018 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء) پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں بنوں پشاور اور صوابی کے سکولوں میں بھگدڑ سے 45بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے پشاور لیڈی ریڈنگ اور صوابی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز 8بجے کر 27منٹ پر خیبرپختونخواہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 5.5 زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئیں جس کا دورانیہ 4سے 5سیکنڈ مسلسل رہا جس سے عوام کلمہ طیبہ اور دورود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے دوسری جانب بنوں، پشاور اور صوابی کے سکولوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے 45معصوم بچے بھگدڑ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے صوابی سول ہسپتال اور پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بنوں میں زلزلے کے باعث گورنمنٹ مڈل اسکول ٹانچی میں بھگدڑمچنے سے 11 طلبہ زخمی ہوگئے، 5 طلبہ کومعمولی چوٹیں آئیں جبکہ 6 طلبہ زیادہ زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارلحکومت سمیت خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکزبنوں سے 20 کلومیٹرشمال میں تھا جب کہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 12 کلومیٹرتھی۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، میران شاہ، بنوں، کوہاٹ، دیر، سوابی، پارہ چنار، مردان، سوات، چترال، مانسہرہ، واہ کینٹ، ایبٹ آباد ہزارہ، اور نوشہرہ میں جب کہ پنجاب کے مختلف شہروں میانوالی، سرگودھا اور بھکرمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئی