جنوبی پنجاب محاذ کے اراکین جس پارٹی میں شامل ہوئے وہ نئے صوبے کی تحریک کی مخالف ہے ،جاویدہاشمی

بدھ 9 مئی 2018 23:55

ملتان۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء)نامورسینئرسیاستدان اورسابق وفاقی وزیرجاویدہاشمی نے کہاہے کہ میں محمد نواز شریف کے ساتھ ہرمشکل وقت میں کھڑارہااورہمیشہ ان کے ہراصولی موقف پران کا ساتھ دیا۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں نے ہمیشہ ملک کودرپیس چیلنجوں کاذکرکیااورہمیشہ میری سیاست ملک کودرپیش مسائل کے گردگھومتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ میں جلد علیحدہ صوبے کیلئے مہم شروع کروں گا اور اپنے خطے کے لوگوں کے حقوق کے لئے انفرادی جدوجہد کروں گا۔ جاویدہاشمی نے کہاکہ ملکی ترقی کے لئے نئے صوبوں کے قیام کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے اراکین الگ صوبے کی جدوجہد کادعویٰ کررہے تھے لیکن وہ ایک ہفتے کے اندرہی تھک گئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہ جس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں وہ نئے صوبے کی تحریک کی مخالف ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملکی ترقی کے لئے انتظامی بنیادوں پرنئے صوبوں کی ضرورت ہے ،ایسی بہت سی مثالیں موجودہیںکہ دنیا کے مختلف ممالک نے نئے صوبے بناکرترقی کی،بھارت میں صرف سات صوبے تھے اوراب وہاں 29صوبے موجودہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی سمیت بہت سی جماعتوںنے صوبے کا نعرہ صرف سرائیکی عوام کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے لگایا۔