خیبر پختونخواپرائیوٹ سکولز ریگو لیٹری اتھارٹی کا مزید 50 سکولوں کے اکائونٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 10 مئی 2018 23:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء) خیبر پختونخواپرائیوٹ سکولز ریگو لیٹری اتھارٹی نے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنیوالے مزید 50 سکولوں کے اکائونٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ پرائیوٹ سکولز مالکان پی ایس آر اے ایکٹ اور ہائی کورٹ فیصلے کی عملداری کو یقینی بنائے ‘ بصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیاررہے ‘ آئندہ ماہ سے کھلی کچہریوں کا باقاعدہ انعقاد کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواپرائیوٹ سکولز ریگو لیٹری اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ نے کہاہے کہ پی ایس آر اے ایکٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی نومبر 2017 ء کے فیصلے کے مطابق تمام سکولز کو عمل درآمد کیلئے مختلف ذرائع سے باخبر کیاجاچکا ہے جس پر متعدد سکولوں نے عمل درآمد شروع کیاہے جو کہ خوش آئند ہے مگر تاحال بیشترسکولز نے عمل دآرمد شروع نہیں کیا جن کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر شکایات درج کی جاچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایکٹ اور فیصلے کے مطابق عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف پہلے مرحلے میں کارروائی کرتے ہوئے انکے اکائونٹس منجمد کئے جا چکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 50 سکولوں کے اکائونٹس کو منجمدکیاجار ہاہے ۔انہوں نے افسوس کا ظہار کیا کہ والدین کے شکایات کے مطابق بعض سکولز میں چھٹیوں کے ایڈوانس فیسیں نقد وصولی شروع کی ہے اس لیے سکولوں کے خلاف اکائونٹس منجمد ہونے کے بعد کرائم کیسز رجسٹرڈ کئے جائینگے ‘اس لیے مالکان کے ساتھ ساتھ منیجر کے خلاف بھی ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کارروائی کی جائیگی انہوں نے تنبیہ کی کہ مفاد عامہ کو سامنے رکھتے ہوئے پرائیوٹ سکولز منیجر اورمالکان بھی ا پی ایس آر اے ایکٹ اورہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق عمل درار ی کو یقینی بنائیں جس کے لیے مختلف انسپکشن کمیٹیاں صوبہ بھر میں بنائے گئے ہیں جوکہ تمام اضلاع میں دورے کررہے ہیں تاکہ عمل داری کو یقینی بنایا جاسکیں ۔

انہوں نے کہاکہ رواں ماہ تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں کاانعقاد کیاجائیگا تاکہ عوم براہ راست تعلیمی اداروں کے خلاف شکایات درج کراسکیں گے جس کی تصدیق کے بعد خلاف ورزی کے مرتکب سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائیگی اور بچوں کو تعلیمی سرگرمیا ں جار ی رکھنے کیلئے متبادل سکولز میں شفٹ کرکے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیںگے۔