ایف بی آر نے بے نامی بنک ٹرانزیکشنز کرنیوالے تاجروں کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا

مقدمات درج کرنے کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں لاہور کے 10تاجروں کی فہرست مرتب کر لی گئی

جمعرات 10 مئی 2018 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بے نامی بنک ٹرانزیکشنز کرنے والے تاجروں کیخلاف شکنجہ تیار کرتے ہوئے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف بی آر بی ٹی بی زو ن نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بے نامی بنک ٹرانزیکشنز کے ذریعے کروڑ وں روپے کے ٹیکس کا فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتارکرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور ان تاجروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ اس ضمن میں پہلے مرحلے میں لاہور کے 10تاجروں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے جن کے خلا ف مقدمات درج کیے جائیں گے جس میں جعلسازی اور فراڈ کی دفعات شامل ہوںگی ۔

متعلقہ عنوان :