عمران کے نصیب اسے مبارک ہوں، اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے نصیب اچھے کرے، نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر غیر رسمی گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء)عمران کے نصیب اسے مبارک ہوں، اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے نصیب اچھے کرے،ہمارے نصیب عمران جیسے نہ کرے ، شریف خاندان اس جیسا نہیں بننا چاہتا۔ ہم جمہوریت کی خاطرلڑیں گے ، وہ کسی کے ہاتھوں بکے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میاں نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تجاویز دیں کہ ہمیں کیا کرناچاہیے۔ ہمیں اس بھنور سے باہر نکلنے کیلئے تدابیر اختیار کرنی چاہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ن لیگ کو چھوڑ کر جارہے ہیں وہ صرف چہرے ہیں ان کے نیچے جتنے بھی لوگ ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں۔