اداروں اور سیاستدانوں کے درمیان تصادم جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے، چیئرمین نیب کے بیان کی تحقیقات کیلئے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے ، مسلم لیگ (ن ) اور پیپلزپارٹی 10سال گزرنے کے بعد بھی نیب کو ختم کرنے میں ناکام رہیں

ایم کیو ایم پاکستان کے سربرا ہ فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربرا ہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ اداروں اور سیاستدانوں کے درمیان تصادم جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے، چیئرمین نیب کے بیانکی تحقیقات کیلئے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنائی جانی چاہیے، مسلم لیگ (ن ) اور پیپلزپارٹی سال گزرنے کے بعد بھی نیب کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں مسلم لیگ (ن ) اور پیپلزپارٹی نے نیب کو ختم کیا تھا لیکن 10سال گزرنے کے بعد بھی دونوں جماعتیں نیب کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ پارلیمان اس ملک کا سپریم ادارہ ہے جس کا کام ریاستی اداروں کے امور کی نگرانی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمان کی قائمہ کمیٹیاں یہ امور سر انجام دیتی ہیں۔

وزیر اعظم نے چئیرمین نیب کے بیان پر پارلیمان کو اعتماد میں لیکر اچھا قدم اٹھایا ہے۔ تمام اداروں کو طاقت پارلیمنٹ ہی فراہم کرتی ہے اس لیے اداروں کو پارلیمنٹ اور اراکین پارلیمنٹ کے سامنے جوا بدہ ہونا چاہیے۔ نواز شریف اس پارلیمان کے سابق لیڈر رہ چکے ہیں اس لیے نیب کے الزامات کی تحقیقات کیلئے پارلیمان میں خصوصی کمیٹی بنائی جانی چاہییے یا کسی قائمہ کمیٹی کا تحقیقات کا کام سونپ دینا چاہییے۔ اداروں اور سیاستدانوں کے درمیان اس طرح کے تصادم جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہوتے ہیں