نوازشریف بڑا جھٹکا،(ن)لیگ کی3اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل

گوجرانوالہ سے رانا عمرنذیر،خانیوال سے رضا حیات ہراج اورعبدالرزاق نیازی کی عمران خان سے ملاقات ،پارٹی قیادت و منشور پر اعتماد کااظہار

جمعرات 10 مئی 2018 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء)تحریک انصاف کے چوکے چھکے زورو شور سے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر جبکہ خانیوال سے نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ھراج جبکہ خانیوال سے ہی نون لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرزاق خان نیازی کی بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاںکامونکی کے نامور سیاستدان رانانذیر کی بھی جہانگیر خان ترین کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ رانا عمر نذیر، رضا حیات ھراج اور عبدالرزاق خان نیازی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کے علاوہ کامونکی سے نذیر فیملی بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئی۔ چاروں رہنماوں کا عمران خان کی قیادت اور پارٹی منشور پر اعتماد کا اظہارکیا۔ چیئرمین کی جانب سے چاروں رہنماوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔