وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس، فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کے امور زیرغور آئے

جمعرات 10 مئی 2018 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے چیمبر میں منعقد ہوا جس میں فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کے امور زیرغور آئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، محمود خان اچکزئی، وزیرہائوسنگ اکرم خان درانی، وزیر مملکت سیفران غالب خان، سرتاج عزیز، شاہ محمود قریشی، حاجی غلام احمد بلور، ناصر خان، صاحبزادہ طارق اللہ، میرحاصل خان بزنجو، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور الحاج شاہ محمد گل آفریدی شریک تھے۔