جاوید ہاشمی کا مشکل وقت میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا رہنے کااعلان

میں مسلم لیگی ہوں ،ْ نوازشریف میرے لیڈر ہیں ،ْ لیڈر تھے اور لیڈر رہیں گے ،ْ تمام قوتوں کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے آگے جھکنا پڑیگا ،ْجلسہ سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 23:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 11 مئی 2018ء)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مشکل وقت میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑا رہنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مسلم لیگی ہوں ،ْ نوازشریف میرے لیڈر ہیں ،ْ لیڈر تھے اور لیڈر رہیں گے ،ْ تمام قوتوں کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے آگے جھکنا پڑیگا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ اس وقت نوازشریف پر مشکل وقت ہے اور میں مشکل میں وقت میں ہمیشہ نوازشریف کے ساتھ کھڑا رہا ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانہ ملک بھر میں مقبول ہورہا ہے اور اس جدو جہد میں نوازشریف کے ساتھ ہیں ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ووٹ کو زندہ کر نے کی تحریک نوازشریف نے شروع کی ہے میں نوازشریف کے ساتھ ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو ہمیشہ اقتدار دیا ،ْ پاکستان کے اندر حکومتیں عطا کیں ،ْ اب نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا ہے اوراس موقع پر ہم نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر میںکچھ دیر کیلئے کہاں چلا تو پھر بھی میں نے کہا نوازشریف میرے لیڈر ہیں ،ْ میرے لیڈر تھے اور میرے لیڈر رہیں گے ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ جتنی میری قوت ہے ،ْجتنی میری طاقت ہے ووٹ کو عزت دو کی جنگ میں نوازشریف کے ساتھ ہوں ۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ بارہ اکتوبر کو میں نے نوازشریف سے کہا تھا کہ اگر آپ کے پیچھے کوئی رہے یا نہ رہے مگر جاوید ہاشمی آپ کے پیچھے کھڑا رہے گا اور جب نوازشریف نے پیچھے دیکھا تو جاوید ہاشمی کھڑا تھا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں مسلم لیگی ہی ہوں ،ْ آج آپ کی قیادت میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں ۔