برطانوی دودھ فروش نے 30سال میں ایک دن بھی چھٹی نہ کرکے ریکارڈ قائم

مارٹن قصر بکنگھم کی جانب سے مدعو ،اعزاز سے نوازا گیا،برطانوی ملکہ کی گارڈن پارٹی میں بھی شرکت

جمعرات 10 مئی 2018 15:06

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء)برطانوی دودھ فروش نے 30سال میں ایک دن بھی چھٹی نہ کرکے ریکارڈ قائم کردیا ،امریکی ٹی وی کے مطابق برطانوی دودھ فروش گزشتہ 30برس سے لوگوں کے گھر جاکر دودھ کی بوتلیں پہنچانے کا کام انجام دیتا ہے اور اس طرح اسکے گاہک بھی اس سے بیحد خوش رہتے ہیں کیونکہ اس نے کبھی نہ تو ناغہ کیا اور نہ کبھی آنے میں تاخیر کی۔

اس نے گزشتہ 30برس سے ایک دن بھی چھٹی نہیں کی۔

(جاری ہے)

یہ اپنی محنت، لگن اور فرض شناسی کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں اتنا مقبول ہوگیا ہے کہ قصر بکنگھم کی جانب سے بھی اسے مدعو کیاگیا اور اعزاز سے نوازا گیا۔ پچھلے دنوں اس نے ملکہ کی گارڈن پارٹی میں بھی شرکت کی۔ مارٹن کا کہناتھا کہ وہ نوعمری سے ہی اپنے علاقے میں گھر گھر جاکر دودھ پہنچاتا رہا ہے اور علاقے کے سارے لوگ اس کے کام سے نہ صرف خوش ہیں بلکہ انکا برتائو بھی عزیز و رشتہ داروںجیسا ہوتا ہے اور یہی چیز اسکی طمانیت کا باعث ہے۔

جہاں تک اس کے معمولات کی بات ہے تو وہ صبح ساڑھی3بجے اٹھتا ہے تاہم اسکا کہناتھاکہ گزشتہ 3برسوں میںایسا ہوا ہے کہ وہ وقت پر اپنے گاہکوں کے گھر نہیں پہنچ سکا کیونکہ اسکا ٹرک برف میں پھنس گیا تھا لیکن ناغہ ایک دن بھی نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :