چین سپر کمپیوٹر کا نیا ماڈل بنانے کا ارادہ رکھتا ہے

مجوزہ سپرکمپیوٹر موجودہ نمبر 1سے 10گنا زیادہ تیز ہوگا

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء)شین جن میں نیشنل سپر کمپیٹنگ سنٹر سپر کمپیوٹر کا ایسا نیا ماڈل تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو دنیا کے موجودہ سپیڈ چیمین سے 10گنا زیاہد تیز ہو گا ،یہ بات ایک اعلی افسر نے بتائی ہے ، مرکز کے شعبہ پراجیکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر وانگ ژنگ ڈو نے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ اس پر سرمایہ کاری کا تخمینہ 3بلین یوآن (470.6ملین امریکی ڈالر)تک پہنچ جائیگا،توقع ہے کہ اس سپر کمپیوٹر کیلئے اہم ٹیکنالوجیاں آزادنہ طور پر تیار کی جائیں گی ، یہ سپرکمپیوٹر ’’ایکسا سکیل ‘‘ ہوگا ،جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ فی سکینڈ کوئین ٹریلین صلاحیت کا حامل ہو گا جو کہ موجودہ نمبر ایک سپرکمپیوٹر سن وے طائی ہو لائٹ سے کئی زیادہ تیز ہے ، توقع ہے کہ یہ نیا سپرکمپیوٹر 2020تک تیار کر لیا جائیگا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :